09-Aug-2022 غیر عنوان -
"لاجواب حسین"
❣️🌹❣️
اے شاہِ کرب و بلا ابنِ بوتراب حسین
تِرا جواب نہیں تو ہے لاجواب حسین
زمانہ سارا مہکتا ہے جس کی خوشبو سے
نبی کے باغ کا ہیں وہ حسیں گلاب حسین
جو دیکھ پائے تِرے حوصلوں کی رونق کو
یزیدی آنکھوں میں ہے ہی کہاں وہ تاب حسین
اگر حسین نہ ہوتے نہ مِلتی یہ دولت
ہیں عشقِ شاہِ رسالت کی اِک کتاب حسین
اندھیرے نور سے جیتیں یہ غیر ممکن ہے
یزیدی ہار گئے اور ہیں فتح یاب حسین
جہاں کو مِلتی ہے ہر دِن نئی کرن جس سے
"ہر ایک دور میں اِک تازہ آفتاب حسین"
غموں کے تِیر نے چھلنی کِیا مِرے دِل کو
کَرم ہو مجھ پہ مِرا حال ہے خراب حسین
تِرا بھی دامنِ امید ہوگا پُر توصیفؔ
کریں گے تجھ کو بھی اِک روز باریاب حسین
••••••••••
از۔ توصیف رضا خان رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا
+91 9594346926
Chudhary
11-Aug-2022 12:16 AM
Osm
Reply
Saba Rahman
10-Aug-2022 11:57 PM
Osm
Reply
Aniya Rahman
10-Aug-2022 09:58 PM
Nice
Reply